دنیا
Time 04 ستمبر ، 2021

ماں کا 18 ماہ کے بچے پر بدترین تشدد، ویڈیو بھی بناتی رہی :ماجرا کیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بچے پر تشدد کا ماجر ا کھل کر سامنے آگیا ہے— فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بچے پر تشدد کا ماجر ا کھل کر سامنے آگیا ہے— فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا 

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون  کو  اپنے 18 ماہ کے  بچے کو  بے رحمانہ طریقے سے مارتے پیٹتے دیکھاگیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو چھوٹے سے بچے کو گھونسوں سے مارتے دیکھا گیا، یہی نہیں  شدید تشدد کے باعث بچے کی ناک اور  منہ سے خون بہنے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دوسری ویڈیو میں بچے کی کمر پر تشدد سے پڑنے والے نشانات  بھی دکھائے گئے تھے، حیران کن بات یہ ہے کہ والدہ اس تشدد کی تمام تر ویڈیو اپنے موبائل فون  پر بھی ریکارڈ کرتی رہی۔

آخر ماجرا کیا ہے؟

تاہم  اب بھارتی میڈیا پر حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ماجر ا کھل کر سامنے آگیا ہے جس کے مطابق بچے پر تشدد کرنے والی 22 سالہ خاتون کی شناخت تلسی وادی وزاگن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ولی پورم کی رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تھلاسی نے 5 سال قبل  تامل ناڈو کے رہائشی شخص سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا اپنے 2 بچوں کے ہمراہ تامل ناڈو کے موٹر گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔

جب تلسی کے شوہر نے بیوی کو کسی دوسرے مرد سے فون پر بات کرتے پایا تو ان کا جھگڑا ہو گیا، مسلسل لڑائی جھگڑوں کے باعث تھلاسی کے شوہر نے انھیں بچوں کے ہمراہ  والدین کے گھر بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ فروری میں پیش آیا تھا تاہم جب تلسی  کے رشتہ داروں نے موبائل میں بچوں پر تشدد کے کلپس دیکھے تو بچوں کے والد کو آگاہ کیا جس کے بعد خاتون کا شوہر اپنے بچوں کو بیوی سے چھین کر واپس لے آیا اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر نے وائرل ویڈیو میں تشدد آمیز مواد ہونے کی وجہ سے اسے  ادارے کی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

مزید خبریں :