Geo News
Geo News

Time 07 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بیوی کے جوتے اٹھانے سے متعلق شہروز سبزواری کا بیان موضوع بحث بن گیا

سینیئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کا بیوی کے جوتے اٹھانے سے متعلق تازہ ترین بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

اداکار شہروز سبزواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری بیوی میری ساتھی ہے، وہ اگر مجھے ایک کے بجائے چار جوتے اٹھا کر لانے کا کہے گی تو بھی لاؤں گا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہروز کی دوسری اہلیہ صدف کنول کا بیان بھی موضوع بحث بنا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ ’شوہر ہماری ثقافت ہیں، خود شوہر کے جوتے اٹھاؤں گی۔‘

صدف کے اس بیان نے میاں بیوی کی ذمہ داریوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی تھی۔

خیال رہے کہ صدف کنول، شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ہیں، شہروز کی پہلی شادی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہوئی تھی۔