پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2021

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کا فیصلہ

افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادبھجوائی جارہی ہے: ترجمان دفتر خارجہ: فائل فوٹو
افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادبھجوائی جارہی ہے: ترجمان دفتر خارجہ: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادبھجوائی جارہی ہے، امدادی سامان تین سی 130 طیاروں کے ذریعے افغانستان بھجوایا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فضائی کھیپ کے بعد مزید رسد زمینی راستوں سے بھجوائی جائےگی،  پاکستان موجودہ صورتحال میں افغان بھائیوں کی مددجاری رکھےگا جب کہ عالمی برادری ممکنہ انسانی بحران سےبچنےمیں افغان عوام کی مدد کرے۔


مزید خبریں :