08 ستمبر ، 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی اے اے سے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔
سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر خصوصی اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
سی اے اے کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلا دیش ائیرلائنز کی چارٹر پرواز BG4031 کے ذریعے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔