Time 11 ستمبر ، 2021
دنیا

افغانستان کی عبوری حکومت میں غیر طالبان اراکین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ معاملات طےپانےکےبعدچین سمیت دیگرممالک سےاعلیٰ سطح وفود کودعوت دی جائےگی— فوٹو:فائل
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ معاملات طےپانےکےبعدچین سمیت دیگرممالک سےاعلیٰ سطح وفود کودعوت دی جائےگی— فوٹو:فائل 

افغانستان کی عبوری حکومت میں غیرطالبان اراکین کو بھی  شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت میں غیرطالبان اراکین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کی متعدد افغان رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے، غیر طالبان اراکین کو اعلیٰ ترین عہدوں پر تعیناتی کا موقع مل سکتا ہے۔

سہیل شاہین  کا کہنا تھا کہ رواں ماہ یا اگلے ماہ افغانستان میں باضابطہ حکومت کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے پانے کے بعد چین سمیت دیگر ممالک سے اعلیٰ سطح  کے وفود کو دعوت دی جائے گی۔

مزید خبریں :