13 ستمبر ، 2021
ملک میں آکسیجن فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے اپنی استعداد سے زائد آکسیجن کی فراہمی سے معذرت کرلی۔
اپنے ایک خط میں کمپنی نے تحریرکیا ہےکہ کراچی اور لاہور کے دونوں پلانٹ کام کر رہے ہیں، آکسیجن کی موجودہ طلب سے زائد دینا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کورونا کی بلند شرح کے وقت صوبے میں یو میہ 35 ہزارکیو بک میٹر آکسیجن کی ضرورت تھی جو اب نصف پر آچکی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ اس وقت کورونا کیسز میں کمی کا سامنا ہے اور سندھ بھرکے 683 وینٹی لیٹرز میں سے 410 خالی ہیں، 1747 آکسیجن والے بستروں میں سے 1370خالی ہیں۔
حکام کے مطابق صوبےکےکئی اسپتالوں میں آکسیجن بنائی جاتی ہے اور دیگر نجی کمپنیاں بھی موجود ہیں جو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں۔