Time 14 ستمبر ، 2021
دنیا

افغانستان میں طالبان سے بات چیت کے سوا کوئی آپشن نہیں: یورپی یونین

کابل میں سفارتی موجودگی کے لیے برسلز کو یورپی حکومتوں کے ساتھ تعاون درکار ہوگا: وزیر خارجہ یورپی یونین
 کابل میں سفارتی موجودگی کے لیے برسلز کو یورپی حکومتوں کے ساتھ تعاون درکار ہوگا: وزیر خارجہ یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کو  واحد آپشن قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے بات چیت کے سوا یورپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں سفارتی موجودگی کے لیے برسلز کو یورپی حکومتوں کے ساتھ تعاون درکار ہوگا۔

جوزف بورل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران ابھی ختم نہیں ہوا، اب ہمارے پاس کسی بھی واقعے پر اثر انداز ہونے کے لیے کوئی موقع نہیں، سوائے طالبان کے ساتھ رابطے کے اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں مگر ہم انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہےکہ موجودہ حالات میں انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنا مکمل عجیب ہو مگر ہمیں اس حوالے سے مطالبہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :