Time 14 ستمبر ، 2021
پاکستان

پی آئی اے کا کابل کیلئے کل پرواز نہ چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے کابل کیلئے ابھی صرف چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے— فوٹو:فائل
پی آئی اے کابل کیلئے ابھی صرف چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے— فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے کل پرواز نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی کل کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی، چارٹرڈ پرواز  کیلئے مسافروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے پرواز نہیں چلائی جا رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل کیلئے پی آئی اے کی معمول کی پروازیں شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ 

ترجمان  کے مطابق پی آئی اے کابل کیلئے ابھی صرف چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی کابل آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جس کی مسافر پرواز طالبان حکومت کے قیام کے بعد سب سے پہلے گزشتہ دنوں کابل پہنچی تھی۔

مزید خبریں :