صارفین کا انتظار ختم ، ایپل نے آئی فون 13 سیریز متعارف کروادی

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کو متعارف کروا دیا ہے۔ —فوٹو: ٹوئٹر
امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کو متعارف کروا دیا ہے۔ —فوٹو: ٹوئٹر

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز کو متعارف کروا دیا ہے۔

ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی جہاں کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور کمپنی کے حکام نے5 جی سپورٹ کرنے والے  ایپل 13 سیریز کے 4 موبائل فونز کو متعارف کرایا۔

ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی —فوٹو: اے ایف پی
ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی —فوٹو: اے ایف پی 
  • آئی فون 13 منی
  • آئی فون 13
  • آئی فون 13 پرو
  • آئی فون 13 پرومیکس
ایپل کمپنی نے منگل کے روز شاندار اسکرین والے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرایا —فوٹو: ٹوئٹر
ایپل کمپنی نے منگل کے روز شاندار اسکرین والے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرایا —فوٹو: ٹوئٹر

ایپل کمپنی نے منگل کے روز شاندار اسکرین والے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرایا تاکہ صارفین کو 5 جی منصوبوں میں شامل کیا جاسکے جبکہ اپنے آئی پیڈ اور ایپل واچ کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

آئی فون 13 میں A15 بایونک نامی ایک نئی چپ لگائی گئی ہے جو کہ فون کے کیمرے کو ٹیکسٹ کی طرف اشارہ کرنے پر خود بخود پتہ لگانے جیسی خصوصیات فراہم کرے گی ۔

ایپل کمپنی نے کہا کہ آئی فون 13 میں تیز اسپیڈ کے لیے کسٹم 5G اینٹیناز اور ریڈیو کمپونینٹس موجود ہوں گے جبکہ آئی فون 13 صارفین کیلئے 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ڈسپلے

آئی فون 13 پرو میکس میں 6.7 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین120Hz کا ریفریش ریٹ ہے— فوٹو: ٹوئٹر
آئی فون 13 پرو میکس میں 6.7 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین120Hz کا ریفریش ریٹ ہے— فوٹو: ٹوئٹر

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ اسکرین

آئی فون 13 میں 6.1 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین

آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ (او ایل ای ڈی )اسکرین کے ساتھ 120Hz کا ریفریش ریٹ 

آئی فون 13 پرو میکس میں 6.7 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین120Hz کا ریفریش ریٹ

قیمت

آئی فون 13منی کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی ۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13 سیریز جمعے 17 ستمبر سے پری آرڈر کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ 24 ستمبر سے  یہ فونز صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 13منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 128GB سے لیکر 512 GB تک ہے  —فوٹو: ٹوئٹر
آئی فون 13منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 128GB سے لیکر 512 GB تک ہے  —فوٹو: ٹوئٹر

اسٹوریج

آئی فون 13منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 128GB سے لیکر 512 GB تک ہے جبکہ آئی فون پرو کیٹیگری میں ایک TB تک اسٹوریج  موجود ہے۔ 

بیٹری 

جہاں تک بیٹری کی بات کریں تو کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون 13کی بیٹری میں گزشتہ آئی فون 12 کے مقابلے میں بہتری آئی ہے   ، آئی فون 13 منی کی بیٹری  90 منٹ طویل چلنے کی توقع ہے ، جبکہ باقاعدہ سائز کا آئی فون گزشتہ  آئی فون 12 سے ڈھائی  گھنٹے سے زیادہ دیر تک چلنے کی توقع ہے۔

کیمرا

آئی فون 13 میں مین کیمرے میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس ہے جو بڑے 1.7µm کے ساتھ 50 فیصد زیادہ  روشنی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے  بہتر ڈائنامک رینج اور کم لائٹ فوٹو گرافی میں مدد ملے گی۔

ایپل اسمارٹ واچ

اس کے علاوہ ایپل سیریز 7 کی اسمارٹ واچ میں ایک بڑا ڈسپلے اور تیز چارجنگ کا فیچر موجود ہوگا اور یہ اسمارٹ واچ رواں سال کے آخر میں صارفین کیلئے اسٹورز پر موجود ہوگی۔

ایپل واچ کی قیمت 399ڈالرز یعنی 67 ہزار روپے سے زائد پاکستانی روپے ہے۔

مزید خبریں :