Time 15 ستمبر ، 2021
پاکستان

طالبان حکومت کا پاکستان کو خط، پروازیں بحال اور سول ایوی ایشن میں مدد کی درخواست

خط میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز، آریانا افغان ائیر لائن اور کام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے— فوٹو : فائل
خط میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز، آریانا افغان ائیر لائن اور کام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے— فوٹو : فائل

 کراچی: امارت اسلامی افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی و ٹرانسپورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) کو خط لکھا ہے اور پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

افغان سول ایوی ایشن نے یہ خط سیکرٹری پاکستان سول ایوی ایشن شوکت علی کو لکھا ہے۔

 خط میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز، آریانا افغان ائیر لائن اور کام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

خط کے مطابق افغانستان اور  پاکستان کے درمیان پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کے مابین ایم او یو کی بنیاد پر مانگی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ایر پورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں مگر اب ہمارے قطری بھائیوں نے ائیر پورٹ بحال کردیا ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان نے پاکستان سی اےاے کو بذریعہ خط اطلاع دی ہے کہ  کابل ائیر پورٹ بحال ہوگیا ہے۔

خط میں نئی افغان حکومت نے سول ایوی ایشن کے شعبہ میں پاکستان سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :