15 ستمبر ، 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے بعد خیبرپختونخوا میں کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع بنوں کے علاوہ صوبے بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں کل سے 50 فیصد حاضری اور متبادل دن کلاسز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں تین روز کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے ضلع بنوں میں بدستور اسکول بند رہیں گے۔