دنیا
Time 16 ستمبر ، 2021

بھارت :کان کنوں کے ہاتھ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ہیرا لگ گیا

بھارت میں 4 کان کنوں کی قسمت کھل گئی ، کان میں کام کرتے وقت انہیں 8.22 قیراط کا ہیرا ملا گیا۔ —فوٹو:فائل
بھارت میں 4 کان کنوں کی قسمت کھل گئی ، کان میں کام کرتے وقت انہیں 8.22 قیراط کا ہیرا ملا گیا۔ —فوٹو:فائل

بھارت میں  4 کان کنوں کی قسمت کھل گئی ،   کان میں کام کرتے وقت انہیں  8.22 قیراط کا ہیرا ملا گیا۔

رتن لال پرجاپتی اور ان کے3 ساتھیوں کو مدھیا پردیش کے ضلع  پانا میں کان میں کام کرنے کے دوران   8.22 قیراط کا ہیرا  ملا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیرے کو  پیر کے روز مقامی ہیرے کے دفتر میں جمع کرادیا گیا جبکہ اسے  21 ستمبر کو نیلام کیا جائے گا۔

مقامی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ہیرے کی قیمت 40 لاکھ بھارتی  روپے ( یعنی 90 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ہوسکتی ہے ۔

خبر  رساں ایجنسی کے مطابق حکومت  کی جانب سے ٹیکس کاٹنے کے بعد چاروں کان کنوں کو ان کا حصہ دے دیا جائے گا۔

رتن لال کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی گزشتہ 15 سال سے کان کنی کررہے ہیں مگر کبھی ایسا موقع  نہیں آیا کہ ہم پر  قسمت اس طرح مہربان ہوئی ہو جیسے اب ہوئی ہے ۔

رتن لال  نے مزید کہا کہ  وہ اور ان کےساتھی ہیرے سےحاصل ہونے والی رقم  اپنے بچوں کو   بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

مزید خبریں :