16 ستمبر ، 2021
معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہےکہ جارج واشنگٹن اسپتال میں عمر شریف کے علاج کے لیے تمام تیاریاں ہوچکی ہیں۔
ایک بیان میں عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ویزا جاری ہوچکا ہے اور روانگی میں اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، ائیر ایمبولینس کی انوائس سندھ حکومت کو بھیجی جائے گی جس کے بعد سندھ حکومت ائیر ایمبولینس کی ادائیگی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جارج واشنگٹن اسپتال میں تمام تیاریاں ہوچکی ہیں، اداکارہ ریما عمر شریف کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں۔