سندھ میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو  فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہےکہ تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ بوسٹرڈوز لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کےکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اس لیے  انہیں وبا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہیلتھ ورکرز کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائےگی جس سے  اسپتال کے عملے کو کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :