16 ستمبر ، 2021
معروف ماہرین امراض اطفال نے پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے کم عمر بچوں کی ہونے والی اموات سے متعلق انکشاف کردیا۔
پاکستان کے معروف ماہرینِ امراض اطفال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 18سال سے کم عمر کے 211 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
ماہر امراض اطفال کے مطابق بچوں کو کورونا کی ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ حکومت نے18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے رکھی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت 15 سے 18 سال کی عمر کے درمیان افراد کو کورونا کی ویکسین بالکل مفت لگا رہی ہے، 15 سے 18 سال عمر کے درمیان افراد ویکسین لگوانے کے لیے کسی کو کوئی معاوضہ ادا نہ کریں۔