Time 17 ستمبر ، 2021
پاکستان

کراچی: منشیات بیچتے ہوئے گرفتار ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے انکشافات

گزشتہ دنوں رینجرز کے ہاتھوں منشیات بیچتے گرفتار دو پولیس اہلکاروں سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں رینجرز کے ہاتھوں منشیات بیچتے گرفتار دو پولیس اہلکاروں سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے— فوٹو:فائل

کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار دو پولیس اہلکاروں نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں جس کے بعد تحقیقاتی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سچل کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی گئی ہے اور مقدمے میں چالان بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں رینجرز کے ہاتھوں منشیات بیچتے گرفتار دو پولیس اہلکاروں سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار ڈی ایس پی سچل کے سابقہ گن مینز تھے، دونوں اہلکار پکڑے جانے کے وقت سچل تھانے میں تعینات تھے، منشیات پکڑے اور فروخت کیے جانے میں ڈی ایس پی سچل کا گن مین بھی ملوث ہےاور فرار گن مین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق  ڈی ایس پی سچل کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کرتے ہوئے انھیں مقدمے میں چالان کیا جائے گا۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او سچل کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے، اس سے قبل بریگیڈ تھانے میں بھی ملزمان سے پکڑی گئی منشیات فروخت کی گئی تھی اوراس معاملے میں ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن ڈی ایس پی کی تعیناتی کہیں اور کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :