Time 21 ستمبر ، 2021
پاکستان

موسم کی خرابی ،کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز سکھر سے واپس کراچی آ گئی

ائیر لائن ذرائع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے ملتان جانے والی پرواز سکھر اتار لی گئی تھی —فوٹو:فائل
ائیر لائن ذرائع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے ملتان جانے والی پرواز سکھر اتار لی گئی تھی —فوٹو:فائل 

موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے ملتان جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کی پرواز پی کے 580 سکھر سے واپس کراچی آ گئی۔

  ائیر لائن ذرائع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے ملتان جانے والی پرواز سکھر اتار لی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں مسافر طیارے سے اتر گئے اور سڑک کے ذریعے ملتان روانہ ہو گئے۔

 ائیر لائن ذرائع کے مطابق  بقیہ مسافروں کو لےکر پرواز واپس کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی کے 580 پیر کی رات 8 بجے سکھر ائیر پورٹ پر اتری اور 3 گھنٹے انتظار کے بعد  رات 11 بجے واپس کراچی چلی گئی۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق  ملتان کے فضائی راستے میں گہرے بادلوں اور گرج چمک کی وجہ سے طیارے کی پرواز ممکن نہیں تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ   پی آئی اے مسافروں کی حفاظت کو مقدم رکھتی ہے جبکہ پرواز اور مسافروں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

مزید خبریں :