Time 21 ستمبر ، 2021
کھیل

پاکستان اب اپنی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا، رمیز راجہ کا واضح اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے اب نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ایشیائی بلاک بنانےکا بھی عندیہ دیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کسی میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، یہ جاننا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنی خودداری اور کرکٹ کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتا چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا، ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اب یہ نہیں ہو گا کہ وہ ہم سے اپنا مطلب نکالیں اور چلے جائیں، نیوزی لینڈ کو تھریٹ تھا تو شئیر کرتے، اب دبئی پہنچ گئے ہیں تو اب بتا دیں، ہمیں اپنی پوزیشن کے حساب سے اپنی اننگز کھیلنی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے کے تمام معاملات آئی سی سی میں اٹھانے ہیں، ایسی کون سی تھریٹ تھی کہ وہ ایک دم بھاگ گئے، انہیں بتانا پڑےگا، ہمارے جذبات کی قدر نہیں کی گئی ہے، ہمیں کوئی بلاک ایسا نہیں بنانا لیکن جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید خبریں :