Time 22 ستمبر ، 2021
کھیل

روحیل حیات پی ایس ایل7 کے لیے کس فرنچائز کا حصہ بن گئے؟

روحیل حیات پی ایس ایل 7 کے نئے زلمی ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے—فوٹوفائل
روحیل حیات پی ایس ایل 7 کے نئے زلمی ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے—فوٹوفائل

 پاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے  ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روحیل حیات میوزک انڈسٹری کا بڑا نام

روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے  جو  پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے میوزک لورز کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، اس سے قبل روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

پشاور زلمی کا حصہ بننے پر روحیل حیات کی رائے

اپنے ایک بیان میں  روحیل حیات کا کہنا تھا کہ  وہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ کو اپنی  تخلیقی صلاحیتوں اور زلمی پلیٹ فارم سے سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی کا کہنا ہے کہ  پشاور زلمی اپنے اینتھمز کے حوالے سے خصوصی انفرادیت کی حامل رہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ روحیل حیات جیسے میوزک پروڈیوسر کی زلمی فیملی میں شمولیت انتہائی پرجوش ہے اور پوری امید ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لیے روحیل حیات کی سربراہی میں بننے والا اینتھم نہ صرف زلمی اور کرکٹ فینز بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے میوزک لوورز کو محظوظ کرے گا۔

مزید خبریں :