23 ستمبر ، 2021
لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنےکا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
حالیہ واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا ہے، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے ، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔
پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کےلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔