Time 26 ستمبر ، 2021
کھیل

انگریز ی پر عبور کیلئے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگلش اچھی تھی، سہواگ کا انکشاف

وریندر سہواگ کی شادی 2004 میں آرتی اہلوت سے ہوئی__فوٹو فائل
وریندر سہواگ کی شادی 2004 میں آرتی اہلوت سے ہوئی__فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگریزی اچھی تھی۔

بھارت کے مشہور ’دی کپل شرما  شو‘ کے پروگرام میں متعدد بھارتی کرکٹرز اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں انگلش بولنے اور سمجھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور  اس بات سے انہیں شرمندگی محسوس ہوتی تھی۔

تاہم اب دی کپل شرما شو کے پرومو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سہواگ کے ہمراہ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں شو کے میزبان کپل شرما نے سہواگ کو ان کے پرانے انٹرویو کی یاد دلائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹر یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور میں نے ایسی لڑکیوں سے شادی کی جن کی انگریزی اچھی تھی تاکہ ہماری انگریزی بھی اچھی ہو سکے۔

وریندر سہواگ نے کپل کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سابق آل راؤنڈر کپل دیو  بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ گیتا بسرا سے 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جب کہ یووراج سنگھ نے بھی شادی کے لیے برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ ہیزل کیچ کا انتخاب کیا۔ وریندر سہواگ کی شادی 2004 میں آرتی اہلوت سے ہوئی۔

مزید خبریں :