28 ستمبر ، 2021
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور 2 جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان، جنرل منیجر برانڈ عامرمیمن اور جنرل منیجر مارکیٹنگ راشدعزیزکو گرفتارکیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد پر ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے ، شاہنواز رحمان کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپےکی کرپشن پرگرفتارکیا گیا، آئی پیڈز کی خریداری اور طیارےکی نشستیں تبدیل کرنےکے منصوبےکی مالیت 5 ارب روپے تھی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ ہوا ،جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا۔