کاروبار
Time 29 ستمبر ، 2021

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے بھی ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ہارڈ شپ کیسز کیلئے ٹیکس گزار مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں اور انکم ٹیکس کمشنر ٹیکس گزاروں کی مدت میں توسیع کی درخواستیں منظور کرسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنرز ہارڈ شپ کیسز میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے 15 روز کی توسیع دے سکتے ہیں، انکم ٹیکس کمشنرز کا اختیار ہے کہ ٹیکس ریٹرن کیلئے 15 روزکی مہلت دے سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر آئی آر آئی ایس سسٹم کو آسان کر رہا ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :