پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2021

ایف بی آر کی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق اہم ہدایات

ریجنل دفاتر ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے/ ایف بی آر، فائل فوٹو
ریجنل دفاتر ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے/ ایف بی آر، فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ تاریخ میں توسیع کے لیے متعلقہ ریجنل دفاتر یا آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے جب کہ ریجنل دفاتر ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کریں۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ توسیع کے لیے درخواست گزار اپنا نیشنل ٹیکس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کریں، علاقائی دفاتر سے کہا گیا ہےکہ توسیع کے لیے فراخدلی سے فیصلے کیے جائیں۔

واضح رہےکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :