کھیل
Time 30 ستمبر ، 2021

بطور پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی تنخواہ اور مراعات کیا تھیں؟

وسیم خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وارِک شائر، سسیکس اور ڈربی شائر کی نمائندگی کی اور پانچ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنائیں— فوٹو: فائل
وسیم خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وارِک شائر، سسیکس اور ڈربی شائر کی نمائندگی کی اور پانچ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنائیں— فوٹو: فائل

گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وسیم خان کو کیا کیا مراعات ملتی رہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق وسیم خان کو بطور چیف ایگزیکٹو پی سی بی ساڑھے 26 لاکھ روپے کے پرکشش پیکج ،فائیو اسٹار مراعات اور مکمل اختیارات کے ساتھ پی سی بی میں لایا گیا تھا۔

 غیر ملکی دوروں میں انہیں 600 ڈالرز اور انگلینڈ میں 900 ڈالرز کا یومیہ الاؤنس ملتا تھا۔

وسیم خان پاکستان کے ایک بااثر کرکٹر کے دوست ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا دھچکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پاکستان کے دورے کی منسوخی تھی۔

وسیم خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وارِک شائر، سسیکس اور ڈربی شائر کی نمائندگی کی اور پانچ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

وہ لیسٹر شائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے۔ دو ڈھائی برس کے دوران وہ انگلینڈ اور دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ذاتی دوستی اور تعلقات کا ذکر زور شور سے کرتے رہے۔

وہ ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ یہ ٹیمیں ان کے ان کرکٹ بورڈز سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے پاکستان آرہی ہیں۔

مزید خبریں :