پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2021

پنڈورا پیپرز میں نام سامنے آنے پر علیم خان کی وضاحت سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنڈورا پیپرز میں اپنا نام سامنے آنے کے حوالے سے پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

ایک بیان میں علیم خان کاکہنا تھا کہ الحمدللہ  میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

علیم خان کا کہنا ہےکہ یہ وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو 15 سال سےڈکلیئر ہیں، ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں، 15 سال سےالیکشن کمیشن میں بھی تمام اثاثے ظاہرکیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ ہر دفعہ اسی ایک کمپنی کو آف شور لیکس قرار دے دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئی ہیں، تحقیقات میں پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی بھی سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنڈورا پیپرز اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرےگی، اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مناسب کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں :