فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کیوں متاثر ہوئیں؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین کے مطابق فیس بک نے ہارڈر گیٹ وے پر وٹوکول میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سے غائب ہوگئی ہے  —فوٹو: فائل
ماہرین کے مطابق فیس بک نے ہارڈر گیٹ وے پر وٹوکول میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سے غائب ہوگئی ہے  —فوٹو: فائل

پاکستان  سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلیکیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سےمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ویب نظام میں تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ پید اہواہے ۔

ماہرین کے مطابق فیس بک نے بارڈر گیٹ وے پر وٹوکول میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے فیس بک انٹرنیٹ سے غائب ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ  واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز  ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔

دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروسز پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے متاثر ہوئیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :