05 اکتوبر ، 2021
ہمیں اپنے چہرے کے ماسک کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے امریکی سائنسی جریدہ لکھتا ہے کہ این 95 ماسک 95 فیصد فضائی ذرات کو فلٹر کرتا ہے جب کہ اچھے کپڑے کے ماسک میں 70 فیصد فلٹریشن ہے۔
جریدے کے مطابق کپڑے کے ماسک اسی وقت مؤثر ہیں جب ان کی3 پرتیں ہوں تو ماسک کو 40 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ماسک پیکٹ کھولنے کے6 ماہ کے اندر استعمال کیا جائے ، وائرس چونکہ ماسک پر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتا لہٰذا ان کوگردش میں رکھنا برا خیال نہیں، یہی نہیں پیکٹ میں موجود ہر ماسک کو تین دن کے اندر اندراستعمال کرلیں جب کہ ایک ماسک کو ایک دن میں دوبار استعمال کریں۔
ماسک کی افادیت بڑھانے کا ایک طریقہ سرجیکل ماسک کے اوپر کپڑے کا ماسک پہننا ہے، این 95 کا یورپی ہم پلہ ایف ایف پی ٹو ہےجو کم از کم 94 فیصد ذرات کو فلٹر کرتا ہے۔
جریدہ اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ ماہرین کے مطابق اعلیٰ معیار کے این 95 اور کے 95 جیسے ماسک اب وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں اور کووڈ کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
کووڈ وبا کی ابتدا میں امراض کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے اور عالمی ادارہ صحت نے عوام سے کہا تھاکہ مصنوعی ریشوں سے تیار کردہ ہائی ٹیک این95 ماسک نہ پہنیں جس کی وجہ اس وقت ماسک کی کمی تھی کیوں کہ اس دوران ہیلتھ کیئر کارکنوں کو ان کی اشد ضرورت تھی،کپڑے کے ماسک یا دیگر گھریلو ساختہ سے چہرے کو ڈھانپنے کی سفارش کی گئی۔
اب مارکیٹ میں ہائی فلٹریشن ریسپریٹر طرز کے ماسک ، جس میں این95، چینی ساختہ کے این95 اور جنوبی کوریا کے بنائے ہوئے کے ایف94 شامل ہیں ۔ یہ ماسک سستے کپڑے یا سرجیکل ماسک سے بہتر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
10 ستمبرکو سی ڈی سی نے تجویز کیا کہ عام لوگ این95 اور میڈیکل گریڈ کے دیگر ماسک پہن سکتے ہیں کیونکہ وہ کافی مقدار میں ہیں جنہیں این 95 دستیاب نہیں ان کیلئے کپڑے کے ماسک قابل قبول اور تجویز کردہ آپشن ہیں۔
کئی ماہرین نے مارکیٹ میں دستیاب مختلف ماسک کا تجزیہ کیا اور اس بات پر متفق ہیں کہ میڈیکل اسٹاف کو فٹ، ہائی فلٹریشن ماسک پہننے کی ضرورت ہے ۔ ان کے لیے ہائی فلٹریشن ماسک کی کمی کی وجہ سے ایک سال قبل لوگوں سے کہا جارہاتھا کہ کپڑے کا ماسک بنائیں، اور کوئی بھی ماسک بغیر نہ ہو ۔
فلٹریشن سے مراد عام طور پر ماسک کے بلاکس کے ذرات کی فیصد ہے جیسا کہ این95 فضائی ذرات کی95 فیصد کو فلٹر کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ایروسول کے ماہرکا کہنا ہے کہ ایک اچھا ماسک کووڈ کے خلاف اہم دفاع ہے، این 95 سی ڈی سی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے صحت سے تصدیق شدہ ہے۔
این 95 کا یورپی ہم پلہ ماسک ایف ایف پی ٹو ہے جو کم از کم 94 فیصد ذرات کو فلٹر کرتا ہے، چین کے پاس کے این 95 ہے اور جنوبی کوریا کے پاس کے ایف94 ہے، تمام عمدہ فلٹریشن فراہم کرتے ہیں، اچھے کپڑے کے ماسک میں 70 فیصد فلٹریشن ہے۔
بچوں کے لیے کوئی N95 معیار نہیں لیکن بہت سے مینوفیکچررز ان کے لیے KF94 یا KN95 ماسک بناتے ہیں جوچھوٹے چہروں کے لیے اور لگانے میں آسان ہیں،کے این 95 اور اسی طرح کے ماسک استعمال کرنے سے گریزاں کی ایک وجہ یہ ہے کہ انہیں عام طور پر ڈسپوز ایبل سمجھا جاتا ہے لیکن کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ درحقیقت کئی بار پہنے جا سکتے ہیں۔