پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2021

’وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈرپر الزامات ہوئے تو چیئرمین نیب کی تقرری میں حصہ نہیں لے سکیں گے‘

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے آرڈیننس کے بعد وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر میں سے کسی پر الزامات ہیں تو وہ قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تقرری میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ نیب آرڈیننس میں کیسز کو جلد انجام تک پہنچانے کی شق بھی شامل کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے آرڈیننس کے بعد وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر میں سے کسی پر الزامات ہیں تو وہ چیئرمین نیب کی تقرری میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کے گرفتاری کے اختیارات کو محدود کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8  اکتوبر کو ختم ہورہی ہے اور گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حکومت نے چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس تیار کرلیا ہے جسے کل وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :