دنیا
Time 10 اکتوبر ، 2021

کسانوں کو گاڑی تلےکچلنےکے الزام میں بھارتی وزیرکا بیٹا گرفتار

فوٹو: انڈین ایکسپریس
فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست اترپردیش(یوپی)  میں کسانوں کے قتل کے الزام میں وزیرکے بیٹےکو پولیس نےگرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئرپولیس عہدیدارکا کہنا ہے کہ یونین وزیرکے بیٹے اشیش مشرا کو گزشتہ شام 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعدگرفتارکیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ عدالت نے وزیر کے بیٹے کو14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

خیال رہےکہ 3 اکتوبرکو  یوپی کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسان مظاہرین پرگاڑی چڑھانے کے واقعے میں 4 کسان ہلاک ہوگئے تھے، مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اشیش مشرا کے قافلے میں شامل ایک کار کو آگ لگائی جس سےکار میں موجود 4 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

کسانوں کا کہنا ہےکہ جس گاڑی سے مظاہرین کو کچلا گیا وہ گاڑی اشیش مشرا کی تھی۔

مزید خبریں :