Time 11 اکتوبر ، 2021
دنیا

اشرف غنی کے فرار سے قبل نوٹوں سے بھرے تھیلے دیکھے، فوٹیج بھی ہے، باڈی گارڈ

اشرف غنی کے باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے فرار سے پہلے صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے تھیلے لے کر آیا— فوٹو: فائل
اشرف غنی کے باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے فرار سے پہلے صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے تھیلے لے کر آیا— فوٹو: فائل

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے باڈی گارڈ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی ملک سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوئے۔

باڈی گارڈ نے دعویٰ کیا کہ اشرف غنی کے فرار سے قبل اس نے نوٹوں سے بھرے تھیلے صدارتی محل میں آتے نہ صرف دیکھے بلکہ اس کے پاس اس کی ٖفوٹیج بھی موجود ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں اشرف غنی کے باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے فرار سے پہلے صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے تھیلے لے کر آیا، ان تھیلوں میں لاکھوں یا شاید اربوں ڈالر ہوں گے۔

باڈی گارڈ نے کہا کہ صدارتی محل میں نوٹوں کے تھیلے لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میرے پاس ہے، وہ پیسے کرنسی ایکسچینج مارکیٹ لے جانے کے لیے تھےجو اشرف غنی لے گئے۔

باڈی گارڈ نے بتایا کہ صدارتی محل میں ہر جمعرات کو کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے پیسے آتے تھے، اشرف غنی یہ بات جانتے تھےاس لیے وہ سارے پیسے لے کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل میں داخل ہونے سے قبل ہی اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے۔

امریکی سرکاری ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی ملک سے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لے کر فرار ہوئے تاہم اشرف غنی نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔

مزید خبریں :