12 اکتوبر ، 2021
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور گورنمنٹ ملازم کے گھر سے زیادہ نقدی اور سامان نہ ملنے پر ایک طنزیہ خط لکھ کر چھوڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش میں چور ایک گورنمنٹ ملازم کے گھر چوری کرنے کیلئے پہنچا مگر بد قسمتی سے اسے کوئی بھاری رقم یاسامان ہاتھ نہ لگا۔
تاہم چور 30 ہزار روپے اور تھوڑی سی جیولری لے کر فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کرنےکے بعدچور نے طنز کرتے ہوئے ایک خط لکھا کہ 'جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا' اور خط کو وہیں چھوڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چور کی تلاش جار ی ہے جبکہ نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔