دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2021

محبوبہ مفتی کو آریان کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا

وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے سے متعلق دیے جانیوالے بیان کو نامناسب کہا__فوٹو فائل
وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے سے متعلق دیے جانیوالے بیان کو نامناسب کہا__فوٹو فائل

جموں کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی کے خلاف دہلی کے ایک وکیل کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں آریان کی گرفتاری سے متعلق محبوبہ مفتی کے بیان کو نامناسب قرار دیا گیا ہے۔

وکیل نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کیخلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایجنسیاں اہم معاملات کو نظر انداز کرکے آریان کو نشانہ بنارہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا تھا کہ آریان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ان مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال کرنے کے الزام میں عدالتی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :