واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر

گوگل اس وقت اپنے صارفین کو واٹس ایپ بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کا آپشن دیتا ہے/ فائل فوٹو
گوگل اس وقت اپنے صارفین کو واٹس ایپ بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کا آپشن دیتا ہے/ فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے چند صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود اسٹوریج پلان کی خبر واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر تصور کی جارہی ہے۔

فون تبدیل کرنے والے اور پرانے میسیجز اور چیٹ کو اپنے پاس موجود رکھنے والے صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار  سب سے آسان اور مؤثر طریقہ تصور کیا جاتا ہے۔

گوگل اس وقت اپنے صارفین کو واٹس ایپ بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کا آپشن دیتا ہے۔

اس آپشن کے پیش نظر واٹس ایپ صارفین اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں—فوٹوبشکریہ ویب بیٹا
 اس آپشن کے پیش نظر واٹس ایپ صارفین اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں—فوٹوبشکریہ ویب بیٹا

ویب بیٹا انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچرمتعارف کروایا جائے گا  جس کے ذریعے گوگل ڈرائیو میں محفوط کیے جانے والے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن ختم ہوجائےگا، اس کے برعکس گوگل ڈرائیو میں صارفین کو (MB 200)  کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

اس آپشن کے پیش نظر واٹس ایپ صارفین اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق  زیر غور فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی(ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں ) واٹس ایپ کی فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

مزید خبریں :