آریان کی گرفتاری: پریتی زنٹا ، شاہ رخ کے گھر پہنچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری کے بعد تسلی دینے کیلئے شاہ رخ خان کے گھر منت پہنچ گئیں —فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری کے بعد تسلی دینے کیلئے شاہ رخ خان کے گھر منت پہنچ گئیں —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری کے بعد تسلی دینے کیلئے شاہ رخ خان کے گھر ’منّت‘ پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا جمعرات کی شام ممبئی میں واقع شاہ رخ کے گھرمنت پہنچی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 اکتوبر 2021 تک ملتوی ہونے پر اداکارہ  پریتی زنٹا تسلی دینے کیلئے شاہ رخ خان کے گھر آئی تھیں۔

اس سے قبل گرفتاری کے بعد مختلف بالی وڈ شخصیات شاہ رخ خان سے ہمدردی کرنے کیلئے ان کے گھر  پہنچی تھیں جن میں سلمان خان اور کرن جوہر بھی شامل ہیں۔

این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ آریان خان ضمانت مسترد ہونے پر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :