دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2021

ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے، جدہ میں ایران کو قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پرغور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم سفارت تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہوسکی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے، مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران سے بڑی تبدیلیوں کا خواہاں ہے، سعودی عرب مذاکرات سے متعلق سنجیدہ ہے، خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہمارا نصب العین ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا تھاکہ ایران سعودی مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں جبکہ سعودی ایران بات چیت کے نتائج ملے ہیں۔

مزید خبریں :