دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2021

کابل ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا کی معاوضے کی پیشکش

امریکا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اگست میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تمام 10 افراد معصوم افغان شہری تھے، ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق کابل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے  کے لیے تیار ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے۔

یاد رہے کہ امریکا نے کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں داعش خراسان کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا بلکہ مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔

امریکا نے حقائق سامنے آنے کے بعد ڈرون حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے اسے افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :