Time 16 اکتوبر ، 2021
دنیا

افغانستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیگر ممالک سے قیمتوں کا موازنہ کیا جارہا ہے— فوٹو:فائل
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیگر ممالک سے قیمتوں کا موازنہ کیا جارہا ہے— فوٹو:فائل

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کئی حکومتی اراکین قیمتوں کا موازنہ دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ کر رہے ہیں اور ایسے میں اِس وقت معاشی بحران کا شکار افغانستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟

افغانستان کی سرکاری ایجنسی کے مطابق کابل کے بازاروں میں گیس کی فی کلو قیمت 82 افغانی جبکہ ایک لیٹر پیٹرول 72 افغانی اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 63 افغانی ہے۔

اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستانی روپوں میں موازنہ کریں تو پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 120 روپے فی لیٹر ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد افغانستان میں معاشی بحران جاری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیگر ممالک سے قیمتوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :