20 اکتوبر ، 2021
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے اور جام کمال کو اب چلے جانا چاہیے۔
چیف آرگنائزر بی اے پی جان محمد جمالی نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ایک ہفتے پہلے جام کمال کو کہا تھا کہ مستعفی ہو جائیں، کھیل ختم ہوگیا ہے، جام صاحب کو اب چلے جانا چاہیے۔
جان محمد جمالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جان جمالی کے لیے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کھیل ہے لیکن جام کمال کے لیے نہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت مخالف اتحاد ایک لمبے عرصے سے بلوچستان میں گیمز کھیل رہا ہے لیکن یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اب ہم ایسی حالت میں ہیں، ہم یہاں خدمت کے لیے آئے ہیں اور آخری دن تک رہیں گے۔