دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

کولمبس سے 471 سال قبل امریکا پہنچنے والےکون لوگ تھے ؟

وائکنگز شمالی یورپ کے علاقوں میں بسنے والے بحری قزاق تھے،فوٹو: techunwrapped.com
وائکنگز شمالی یورپ کے علاقوں میں بسنے والے بحری قزاق تھے،فوٹو: techunwrapped.com

براعظم امریکا کی دریافت کا سہرا ہسپانوی مہم جو اور جہاز راں کرسٹوفرکولمبس کے سرباندھا جاتا ہے تاہم محققین نے انکشاف کیا ہےکہ کولمبس بحر اوقیانوس پار کرکے امریکی سرزمین پر قدم رکھنے والا پہلا شخص نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق کولمبس سے بھی 471  سال قبل شمالی یورپ یا اسکنڈے نیوین ممالک سے تعلق رکھنے والے 'وائکنگز' بحراوقیانوس کو پارکرکے موجودہ کینیڈا کے علاقے نیوفاؤنڈلینڈ پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ وائکنگز شمالی یورپ کے علاقوں میں بسنے والے بحری قزاق تھے جو یورپی ساحلوں پر آنے والے جہازوں اور کشتیوں کو لوٹ کرگزربسر کرتے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی یورپ میں یہ نظریہ موجود رہا ہےکہ کولمبس کے 1492 میں امریکا پہنچنے سے پہلے ہی یورپی افراد 1021 میں امریکا پہنچ چکے تھے تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ماہرین نے باقاعدہ اس کی تاریخ بھی بتائی ہے جس کے مطابق وائکنگز کولمبس سے 471 سال قبل امریکی سرزمین پر قدم رکھ چکے تھے۔

معروف سائنسی جریدے 'نیچر' میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے حتمی تاریخ لکڑی کے تین ٹکڑوں کی سائنسی جانچ پڑتال کے بعد دی ہے، ٹکڑے کینیڈا میں اس جگہ ملے تھے جس کے متعلق خیال ہے یہ کبھی وائکنگز کے زیر استعمال رہی ہے۔

وائکنگز کی تاریخ کے ماہر ایک اسکاٹش پروفیسر ڈاکٹر کولین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ وائکنگز وہاں مستقل رہائش پذیر ہوں ، یہ امکان ہے کہ وہ وہاں اپنے جہاز کی مرمت کے لیے رکے ہوں۔

مزید خبریں :