دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

کورونا سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں عالمی وبا  کورونا سے ایک  لاکھ  80  ہزار  ہیلتھ  ورکرز  ہلاک ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں اوسطاً  ہر 5  میں  سے 2  ہیلتھ ورکرز ویکسین کی مکمل خوراک  لے چکے ہیں، ویکسین تک رسائی سمیت ہیلتھ ورکرزکےحقوق کویقینی بنائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی وبا آنے کے بعد اب تک کورونا سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :