پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

لاہور میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، 350 سے زائد نئے مریض سامنے آگئے

رواں برس پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 8882 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
 رواں برس پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 8882 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں اس سال ڈینگی سے اب تک 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 477 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے 354 مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 38 مریض رپورٹ ہوئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 8882 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 3476 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی بخار سے لاہور میں ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2311 مریض داخل ہیں، لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1324 مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے علاوہ صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 987 مریض داخل ہیں۔

مزید خبریں :