23 اکتوبر ، 2021
بھارتی اوپنر روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 2007 میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے دلچسپ لمحات کی کہانی سنادی۔
روہت شرما نے بتایا کہ جب مصباح الحق نے شاٹ کھیلا تو یووراج سنگھ نے منہ پھیر لیا تھا۔
بھارتی کرکٹر نے فائنل کے تاریخی لمحات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یووراج سنگھ کو ڈر تھا کہیں فیلڈ پر موجود سری سانتھ کیچ ڈراپ نہ کردے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں مصباح الحق کا کیچ سری سانتھ کی زندگی کا سب سے اہم کیچ تھا۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ جوہانسبرگ کا نیوٹرل مقام بھی پاک بھارت فینز سے بھرا ہوا تھا، مجھے پہلی بار اندازہ ہوا تھا کہ پاک بھارت میچ کا ماحول کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 2007 میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔