25 اکتوبر ، 2021
بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح میں شاہینوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جو 38 سال بعد قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف ایسی فتح ہے۔
1983 میں فیصل آباد ٹیسٹ کے بعد قومی ٹیم نے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان پہلی بار 10 وکٹ سے میچ جیتا اور بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار 10 وکٹ سے کوئی ٹی ٹوئنٹی ہاری۔
اس کے علاوہ پہلی وکٹ پر بھارت کیخلاف ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنرشپ بھی بنی۔