Time 25 اکتوبر ، 2021
پاکستان

حکم امتناع معطل: گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا/ فائل فوتو
عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا/ فائل فوتو

کراچی: سپریم کورٹ نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے تجاوزارت کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں گجر نالہ،اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کردیا۔

عدالت نے تینوں نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کرانے کا حکم دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ وزیرٰ اعلی سندھ کو بلا لیں آپ وضاحت نہیں کرسکتے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا آپ کیا چاہتے ہیں لوگوں کو نئے گھر میں شفٹ کردیں؟اس پر عدالت نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ہم وزیراعلیٰ سندھ کوبلارہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :