پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2021

وزیراعظم نےمعاون خصوصی برائےتحفظ خوراک جمشید چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک  جمشید اقبال چیمہ کا عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

کابینہ ڈویژن نے استعفےکی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق وزیر اعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا ہے ،استعفے کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوگا ۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے جمشید اقبال چیمہ کو نامزد کیا ہے جس کے باعث وہ عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

این اے 133 لاہورکی نشست گذشتہ دنوں ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے این اے 133 پر بڑے مارجن سے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے، جمشید اقبال کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے،لوگوں کے بنیادی مسائل کچھ اور ہیں،ضمنی الیکشن کےلیے ہماری تیاری مکمل ہے۔


مزید خبریں :