Time 27 اکتوبر ، 2021
دنیا

طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے

گزشتہ دنوں افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر طالبان آفیشل نے جاری کی تھی— فوٹو: افغان میڈیا
گزشتہ دنوں افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر طالبان آفیشل نے جاری کی تھی— فوٹو: افغان میڈیا

طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے، موجودہ نائب امیر و ملٹری آپریشنز کے سربراہ اور افغانستان کے عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے۔

طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر طالبان آفیشل نے جاری کی تھی تاہم اب طالبان کے نائب امیر پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے ہیں۔

ملایعقوب نے کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی— فوٹو: افغان میڈیا
ملایعقوب نے کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی— فوٹو: افغان میڈیا

ملایعقوب نے کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے افغان وزیر دفاع نے خطاب بھی کیا اور سرمایہ کاروں و تاجروں کو صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔ 

افغان وزرات دفاع کی جانب سے تقریب کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وزیر دفاع ملا یعقوب کو شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مزید خبریں :