دنیا
Time 28 اکتوبر ، 2021

سوشل میڈیا انفلوئنسرکا والد کی لاش کے سامنے فوٹو شوٹ، صارفین کی شدید تنقید

20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں —فوٹو: سوشل میڈیا
20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں —فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر والد کی میت کے سامنے فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں اور اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں۔

میامی سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ'پاپا آپ میرے بیسٹ فرینڈ تھے جبکہ  آپ نے بہترین زندگی گزاری'۔

انسٹاگرام پر والد کی میت کے سامنے کھنچوائی گئیں تصاویر  اپ لوڈ  کرنے پر صارفین نے شدید تنقید کی جس کے بعد  جین ریویرا نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

مزید خبریں :