28 اکتوبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کے ساتھ میچ کو آسان نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کے لیے بھی کھیل رہےہیں لہٰذا افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیاجاسکتا۔
انضمام نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ پاکستان جیسےکھیل رہاہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی جس کے بعد اس کا سامنا افغانستان سے ہے۔