Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
حارث رؤف نے مارٹن گپٹل کی اہم وکٹ کس ٹرک سے لی؟ | کھیل - Geo.tv

Time 28 اکتوبر ، 2021
کھیل

حارث رؤف نے مارٹن گپٹل کی اہم وکٹ کس ٹرک سے لی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے ویڈیوبیان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے حارث رؤف کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ منتظر تھا کہ میں بھی اپنے ملک کو میچ جتواؤں۔

مارٹن گپٹل کے خلاف حارث کی ٹرک 

حارث نے اپنے بیان میں مارٹن گپٹل کی اہم وکٹ لینے کے حوالے سے اپنی ٹرک کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مارٹن گپٹل میچ کے آخری اوور میں زیادہ رنز کے لیے ایک ماحول بنارہے تھے اور اسی حکمت عملی کے تحت گپٹل باؤنڈریز لگارہا تھے اور اس دوران اوور مجھے دیا گیا تو میں نے پلان بنایا کہ گپٹل کی باڈی کو استعمال کرنا ہے کیوں کہ گپٹل ایک ماحول بناکر شارٹ کھیلتے ہیں اور میری کوشش یہی تھی کہ مجھے گپٹل کو وہ ماحول نہیں بنانے دینا، کوشش تھی کہ زیادہ بال ان کی باڈی میں کروں تاکہ وہ اپنی باڈی میں ہی الجھے رہیں۔

جیت کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہ میرا ملک کے لیے پہلا مین آف دی میچ تھا، اس بات پر اتفاق کرتا ہوں کہ کسی بھی میچ کے لیے بولنگ پارٹنر شپ بہت ضروری ہوتی ہے جس طرح پہلے میچ میں شاہین نے محنت کی اور دوسرے میں میری محنت رنگ لائی، اس سے کلچر بن رہا ہے کہ ہر میچ میں ٹیم کا ہر بولر محنت کرے، امید ہے کہ ا گلے میچ میں ہمارا کوئی بولر کچھ اچھا کردکھائے گا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح میں بولر حارث رؤف اور آصف علی سمیت شعیب ملک نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

حارث رؤف نے کیویز کے 4 بہترین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جب کہ آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا ہوا۔

مزید خبریں :